ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4-0سے شکست دے کر کیا سیریز میں وائٹ واش

ہندوستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4-0سے شکست دے کر کیا سیریز میں وائٹ واش

Tue, 24 Jul 2018 12:50:48    S.O. News Service

بنگلور24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے آج یہاں نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری میچ میں 4-0سے شکست کر ٹیسٹ سیریز میں ان کا خاتمہ کیا۔ ہندوستان کے لئے روپندر پال سنگھ (آٹھویں منٹ)، سریندر کمار (15 ویں منٹ)، مندیپ سنگھ(44 ویں منٹ) اور آکاش دیپ سنگھ (60ویں منٹ)نے گول کئے۔روپندر نے پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے ٹیم کو 1-0 سے برتری دلائی۔ٹورنامنٹ میں یہ ان کا چوتھا گول تھا۔روپندر نے اس کے بعد چلاکی سے سریندر کے لیے موقع بنایا جسے انہوں نے گول میں تبدیل کر دیا۔تجربہ کار سردار سنگھ اور سمرنجیت سنگھ نے اس کے بعد بائیں جانب سے مندیپ سنگھ کے لئے موقع بنایا جس پر انہوں نے نیوزی لینڈ کے گول کیپر گیورگ انرسین کو چھکاتے ہوئے گول کر ٹیم کی برتری کو 3-0کر دیا۔ اسٹرائیکر آکاش یپ سنگھ نے آخری ہوٹر بجنے سے ٹھیک پہلے ایک اور گول کر کے نیوزی لینڈ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا۔ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ ہریندر سنگھ نے انڈونیشیا میں 18اگست سے دو ستمبر تک ہونے والے ایشیائی کھیلوں سے پہلے ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔


Share: